مقبوضہ کشمیر، شوپیان میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاایک اور نوجوان ہسپتال میں چل بسا

منگل 8 مئی 2018 13:42

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع شوپیان میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان سفیل احمد بٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے منگل کو سرینگر کے ایک ہسپتال میں چل بسا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سفیل احمد کی شہادت سے اتوار کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔ شوپیان کے علاقے داچھو سے تعلق رکھنے والا سترہ سالہ سفیل احمد اتوار کو ضلع کے علاقے بادی گام میں احتجاجی مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ۔ نوجوان کے پیٹ میں گولی لگی تھی اور وہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔ تین دن تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد شہید ہوگیا۔