قومی اسمبلی نے اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017ء کی منظوری دی دی

منگل مئی 14:03

قومی اسمبلی نے اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017ء کی منظوری دی دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے دارالحکومت اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017ء کی منظوری دے دی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے تحریک پیش کی کہ دارالحکومت اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے ایوان سے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔

شازیہ مری نے تحریک پیش کی کہ دارالحکومت اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی۔ شازیہ مری نے بل کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قومی اسمبلی نے اہم قانون سازی کی ہے۔ اس کے لئے کمیٹی اور پورے ایوان کی شکرگزار ہوں۔