حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 94فیصد اضافہ

منگل مئی 14:03

حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 94فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) رواں کیلینڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔۔کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطا بق جنوری سے لیکراپریل تک حیسکول پیٹرولیم لیمیٹڈ کو730ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 94فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کو 377ملین روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ اعداد وشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کے نیٹ سیل میں 59فیصد اورسیلز ٹیکس میں 49فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ اسی طرح آپریٹنگ اخراجات میں 117فیصد اورمالیاتی اخراجات میں 71فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 5.02روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :