وزیر بلدیات پنجاب کی وفاقی وزیرداخلہ کی خیریت کیلئے ہسپتال میں پارلیمنٹیرین کے ہمراہ آمد

ذمہ دار قانون کے مطابق سزا سے بچ نہیں پائیں گے،وزیر اعلیٰ ذاتی طور پر تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں

منگل 8 مئی 2018 14:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) وزیر بلدیات وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد منشاء اللہ بٹ نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال(جو نارووال کے علاقے میں ایک کارنرمیٹنگ کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھی)کی ہسپتال میں ان کی خیریت کے لئے تشرف لے گئے۔ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیگل سیکر ٹری سمیع اللہ خان، پولیٹیکل سیکر ٹری ذیشان رفیق اور پرسنل سٹاف آفیسر برائے وزیر اعلیٰ عطا تارڑ بھی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعہ پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیااورکہا کہ فائرنگ کے ذمہ دار قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ذاتی طور پر تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مزید ہدایت کی کہ احسن اقبال کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔آخر میں وزیر بلدیات نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔