سرگودھا کے قریب موٹر وے پر آئل ٹینکر اور ٹرالر کی تصادم میں موٹر وے پولیس وین بھی لپیٹ میں آگئی ‘پولیس ملازم زخمی

منگل 8 مئی 2018 14:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سرگودھا کے قریب موٹر وے پر آئل ٹینکر اور ٹرالر کی تصادم میں موٹر وے پولیس وین بھی لپیٹ میں آگئی ۔جس سے ایک پولیس ملازم زخمی ہو گیا اورٹینکر سے آئل لیک ہونے لگا۔پولیس نے ٹریفک روک لی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کہ موٹر وے پر آئل ٹینکر ہزاروں لیٹر آئل لئے جارہا تھا کہ ڈرائیور کی غفلت سے ٹرالر ٹکرا گیا ، جس کے نتیجہ میں قریب سے گزرتی ہوئی موٹر وے پولیس کی وین نمبر بھی ذد میں آگئی اور ایک پولیس ملازم زخمی ہوگیا، حادثہ ٹھٹھی موڑ کے قریب پیش آیا اور حادثہ کے نتیجہ میں آئل ٹینکر سے آئل لیک ہونے لگا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی اپس پی بھلوال اور ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گء اور آئل ٹینکر سے آئل لیک ہونے کی وجہ سے کسی بھی ممکنہ حادثہ کے پیش نظر علاقہ کو حصار میں لے لیا گیا-