آزادکشمیر کی سیاست اور تاریخ کا ایک اور باب بند سردار محمد معروف اختر عباسی چل بسے

منگل مئی 14:06

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) آزادکشمیر کی سیاست اور تاریخ کا ایک اور باب بند سردار محمد معروف اختر عباسی چل بسے تفصیلات کے مطابق مرکزی نائب صدر جموں و کشمیر لبریشن لیگ دانشور کالم نگار آزاد کشمیر کی سیاست اور تاریخ میں منفرد نام اور روزنامہ جنگ کہ جنرل منیجر سردار محمد اقبال خان کے بھائی سردار محمد معروف اختر عباسی منگل کی صبح گھر چمیاٹی دھیرکوٹ ضلع باغ اچانک انتقال کر گئے مرحوم 1932 کو پیدا ہوے تعلیم گریجویٹ تھی سیاست کا آغاز آل جموں و کشمیر مسلم سے کیا سابق صدر ریاست خورشید حسن خورشید نے جب جموں و کشمیر لبریشن لیگ بنائی تو اس میں شامل ہوے آپ کھرے دلیر شعلہ بیاں مقرر دوراندیش آزاد کشمیر و پاکستان کے بڑے لکھاریوں میں شمار ہوتے تھے آپ کہ والد سردار محمد ایوب خان پونچھ متحدہ کشمیر کے سیشن جج رہے آپ کے ایک بھائی سیشن جج دوسرے بھائی ایس پی ریٹائرڈ اور ایک بھائی ممتاز قانوں دان رہے آپکا ایک ہی بیٹا جوانی میں وفات پا گیا تین بیٹاں ہیں جن میں ایک امریکہ مقیم ہے -

متعلقہ عنوان :