اپریل میں چین کی برآمدات میں 12.9فیصداضافہ

منگل مئی 14:06

اپریل میں چین کی برآمدات میں 12.9فیصداضافہ
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کی وجہ سے مارچ میں برآمدات میں2.7 فیصد تک کمی کے بعد ماہ اپریل میں چین کی برآمدات کی مجموعی حجم میں حیرت انگیز طور اضافہ رہا۔۔چین کے محکمہ کسٹمز سے منگل کو جاری ایک ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اپریل کی نسبت اس سال ماہ اپریل میں چین کی برآمدات میں 12.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

چین کا اپریل میں امریکا کے ساتھ ٹریڈ سرپلس (فاضل تجارتی حجم) 22.19 بلین ڈالر رہا جو کہ مارچ میں 80.4 بلین ڈالر پر تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جنوری تا اپریل رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی برآمدات بڑھ کر 80.4 بلین ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 71 بلین ڈالر پر تھیں۔رواں سال کے پہلے چار ماہ میں چین کی امریکا کے لئے برآمدات میں 13.9 فیصد جبکہ جنوری تا مارچ کی سہ ماہی میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا اسی طرح امریکا سے درآمدات میں پہلی سہ ماہی میں 11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل میں چین کی سویا بین اور خام تیل کی درآمد مارچ کے مقابلے میں زیادہ رہی تاہم خام لو ہے اور کوئلے کی درآمد کم ہوئی۔۔چین کا اپریل میں مجموعی ٖفاضل تجارتی حجم 28.78 بلین ڈالر رہا ۔

متعلقہ عنوان :