ناہید اعوان نے پی کی38- سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے

منگل 8 مئی 2018 14:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممبر ضلع کونسل ایبٹ آباد ناہید اعوان نے پی کی38- سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں۔ ممبر ضلع کونسلر ناہید اعوان نے اس حوالہ سے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ممبر کونسل کے الیکشن میں بانڈہ پیر خان کے تمام گائوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیکر انہیںکامیاب کرایا تھا۔

(جاری ہے)

سابق ضلع ناظم شیر بہادر اور علی خان جدون کی وجہ سے ایبٹ آباد کی ترقی کا کام رک جانے سے عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ اس تھوڑے وقت میں نہیں ہو سکتا۔ حلقہ سے 15 سالوں سے کامیاب ہونے والے عوامی نمائندے حاجی قلندر خان لودھی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پورا علاقہ پسماندگی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب سے حصہ عوامی دبائو کے تحت حصہ لے رہے ہیں، عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دیا تو انشاء الله کامیاب ہونے کے بعد ان کی امید سے بڑھ کر وہ علاقہ کے کام کریں گے، اہلیان علاقہ کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے وہ اپنی صلاحیتوںکو بروئے کار لا کر عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کریں گے۔