ایبٹ آباد کے احاطہ کچہری میں عوام کے ٹائوٹوں کے ہاتھوں لٹنے کا سلسلہ جاری

منگل 8 مئی 2018 14:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ایبٹ آباد کے احاطہ کچہری میں غریب سادہ لوح عوام کو ٹائوٹوں کے ذریعہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

احاطہ کچہری میں شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کچہری میں رجسٹرڈ عرائض نویس بہت کم ہیں جس کی وجہ سے سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اشٹامپ فروشوں نے بھی اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے، اشٹامپ پیپر مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر ہزارہ ڈی سی ایبٹ آباد سے لوٹ کھسوٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :