مانسہرہ میں دو مختلف حادثات میں7 سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے

منگل مئی 14:15

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) مانسہرہ میں دو مختلف حادثات میں7 سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پہنچا دیا گیا ہے، جاں بحق ہو نے والے دونوں افراد کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستانوں میں سپردخاک کر دیا گیا ہے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ سے بٹگرام جانے والا ٹوٹا ہائی ایس نمبر 2285 نے کوئلی پائیں کے مقام پر مخالف سمت سے آ نے والے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوار حمزہ ولد نصیر خان ساکنہ اچھڑیاں جاں بحق جبکہ احسان الله شدید زخمی ہو گیا جس کو کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ لایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں اے ایم سی ابیٹ آباد پہنچا دیا گیا ہے۔ حادثات میں جاں بحق ہونے والے حمزہ کا نماز جنازہ اچھڑیاں اور معاذ کا نماز جنازہ بفہ میں ادا کیا گیا۔ نماز جنازوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مرحومین کو آبائی قبرستانوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :