نادرا موبائل وین کے تحت محلہ مغل آباد ملکیار کے 63 افراد کو نئے شناختی کارڈ کا اجراء کر دیا گیا

منگل مئی 14:21

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) نادرا موبائل وین کے تحت محلہ مغل آباد ملکیار کے 63 خواتین و مردوں کو نئے شناختی کارڈ کا اجراء کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناظم ویلج کونسل ملکیار ملک فیصل اقبال خان کی درخواست پر نادرا کی موبائل وین نے محلہ مغل آباد ملکیار کا دورہ کیا، نادرا ٹیم نے کونسلر سید الطاف شاہ کے حجرے پر 63 خواتین و مردوں کو نئے شناختی کارڈ جاری کئے۔ اس موقع پر کونسلر الیاس خان سمیت علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے نادرا ٹیم اور ویلج کونسل ملکیار کے بلدیاتی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے عوام کو شناختی کارڈ کی سہولت ان کی دہلیز پر میسر آئی۔