واپڈا تربیلا چیمپئن شپ میں شاہ فٹ کلب چارسدہ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

منگل 8 مئی 2018 14:21

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) واپڈا تربیلا چیمپئن شپ میں شاہ فٹ کلب چارسدہ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کوارٹر فائنل میچ میں ہما فٹ بال کلب فتح جنگ کو شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار میچ ہوا۔ تفصیلات کے تربیلا صوبڑہ سٹی فٹ بال سٹیڈیم میں جاری پہلا واپڈا تربیلا فٹ بال چیمپئن شپ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ شاہ فٹ بال کلب چارسدہ اور ہما فٹ بال کلب فتح جنگ کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے ریفری کے فرائض سید مظہر شاہ نے انجام دیئے۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے مگر کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف کے آخری وقت میں شاہ فٹ بال کلب چارسدہ کے کھلاڑی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

کوارٹر فائنل میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی کے 42- سے امیدوار صاحبزاد قاسم شاہ تھے۔

مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ قاسم شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الله تعالی نے موقع دیا تو کھیلوں کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور تربیلا ڈیم کے ملازمین کی کالونیوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :