ایشیا بحرالکاہل ملکوں کی 2017 ء کے دوران اقتصادی شرح نمو 5.8 فیصد رہی،اقوام متحدہ

منگل 8 مئی 2018 14:21

ایشیا بحرالکاہل ملکوں کی 2017 ء کے دوران اقتصادی شرح نمو 5.8 فیصد رہی،اقوام ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران ایشیا۔پیسفک کے ملکوں میں اقتصادی شرح نمو 5.8 فیصد رہی جس کے رواں سال بھی جاری رہنے کا امکان ہے اس کے لیے ان ریاستوں کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل کی ایگزیکٹو سیکرٹری شمشاد اختر کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق 2017 ء کے دوران ایشیا پیسفک ملکوں میں اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوا، حالیہ ترقی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے وژن 2030 ء میں کامیابی کے لیے معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایشیا ۔پیسفک ملکوں کی ترقی پذیر معیشتیں صحیح راستے پر ہیں جن کی 2017 ء میں مجموعی اقتصادی شرح نمو 5.8 فیصد رہی جو 2016 ء کے دوران 5.4 فیصد کی سطح پر رہی تھی۔ان معیشتوں کی اقتصادی شرح نمو 2018 ء اور 2019 ء کے دوران 5.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیا پیسفک ملکوں میں ٹیکس اصلاحات اور ٹیکسوں کی وصولی کا نظام سے ان کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :