فاٹا تحریک کے حوالے سے آئندہ ہونے والے اجلاسوں میں مدعو کیا جائے، رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی

منگل 8 مئی 2018 14:10

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ فاٹا تحریک کے قائد ہیں اس لئے اس حوالے سے آئندہ ہونے والے اجلاسوں میں انہیں ضرور مدعو کیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کیا۔ میں نے اس تحریک کو شروع کیا مجھے افسوس ہے کہ مجھے نہیں بلایا گیا۔ میں فاٹا تحریک کا خود کو قائد سمجھتا ہوں۔ میں نے تکمیل پاکستان کی ذمہ داری پوری کی۔