کے الیکٹرک کے معاملات میں وفاقی حکومت کو مداخلت کرنی چاہیے، عبدالرشید گوڈیل

منگل مئی 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام شدید گرمی کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں‘ کے الیکٹرک کے معاملات میں وفاقی حکومت کو مداخلت کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ کراچی میں گرمی کی شدت بہت زیادہ ہے، رمضان آنے والا ہے۔ وزیراعظم نے سوئی سدرن کو بھی ہدایت کی ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر بھی کے الیکٹرک عمل نہیں کرتی تو حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے۔