سانگھڑ کے جن علاقوں میں گیس فراہم نہیں کی گئی وہاں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شازیہ مری

منگل مئی 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے مطالبہ کیا ہے کہ آئین کے تحت جہاں سے گیس نکلتی ہے وہاں کے عوام کا سب سے پہلا حق ہے‘ ضلع سانگھڑ گیس پیدا کرنے والا ضلع ہے‘ وہاں جن علاقوں میں ابھی تک گیس فراہم نہیں کی گئی فی الفور گیس فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شازیہ مری نے کہا کہ کے الیکٹرک کے معاملے میں حکومت کو مداخلت کرنی چاہیے۔

فاضل رکن کا کہنا ہے کہ کراچی گائوں دیہات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائوں اور دیہاتوں میں بھی لوگ بستے ہیں۔ سندھ کے دیہاتی علاقے میں بھی 16 سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع سانگھڑ کے جن علاقوں میں گیس فراہم نہیں کی گئی وہاں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔