عام انتخابات 2018ء اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے تاخیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، طارق بشیر چیمہ

منگل مئی 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ء اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے تاخیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ پانچ سال حکومت میں بیٹھ کر اب علیحدگی اختیار کرنا درست نہیں ایسا کام لوٹے ہی کرسکتے ہیں کیا انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں قومی اسمبلی کے فلور پر جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے قرارداد پیش کی یا اس مسئلہ پر بات کی ہے۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے جنوبی پنجاب کے اراکین نے صوبہ جنوبی پنجاب کو جواز بنا کر پارٹی چھوڑی،کیا انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران قومی اسمبلی کے فلور پر جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے ایک لفظ بولا ہے یہ اس حوالے سے قرار داد ایوان میں پیش کی یہ قومی اسمبلی کے ریکارڈ سے واضح کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے میں ایک ماہ رہ گیا تھا اب ان کو صوبہ جنوبی پنجاب کیسے یاد آیا انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے تاخیر کی کوئی وجہ نہیں کیسے التواء ہو سکتا ہے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ سیاسی رہنمائوں اور ورکروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کے خلاف سیاسی پوائنٹ سکورنگ جمہوری روایت کے اندر ہونا چاہئے۔