کینن فوم چیلنج کپ،پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل مرحلے کے ڈرازکا اعلان

منگل مئی 14:10

لاہور۔ 8مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل مرحلے کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے پیٹرن انچیف شیخ محمد ابراہیم کی زیر صدارت ہونے وا لے ٹورنامنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ڈراز کا اعلان کیا گیا، کمیٹی کے پیٹرن انچیف شیخ محمد ابراہیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے دو مراحل کے میچز کے کامیاب انعقاد پر کمیٹی کے اراکین کو مبارک باد دی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچز 10سے 13مئی تک اور کوارٹر فائنل مرحلے کے میچز 14اور 15مئی کو ہوں گے، تمام میچز پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس گرائونڈز پر کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ سیکرٹری شہباز علی کے مطابق پری کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے میچ میں شائننگ کلب کا مقابلہ غالب سپورٹس سے ہو گا، دوسرے پری کوارٹر فائنل میں خان سپورٹس جلو جم خانہ کے مدمقابل ہوگی، تیسرے پری کوارٹر فائنل میں میزبان گولڈن سٹار کا مقابلہ ینگ مغلپورہ جم خانہ سے، چوتھے پری کوارٹر فائنل میں مسلم آباد جم خانہ کا مقابلہ ینگ لکی سٹار کلب سے، پانچویں پری کوارٹر فائنل میں دھرمپورہ جم خانہ کا مقابلہ قذافی کلب سے، چھٹے پری کوارٹر فائنل میں سروس کلب کا مقابلہ عامر میموریل سے، ساتویں پری کوارٹر فائنل میں باغبانپورہ ایگلٹس اور مغل پورہ جم خانہ جبکہ آٹھویں اور آخری پری کوارٹر فائنل میں گڑھی شاہو جم خانہ کا مقابلہ کینٹ جم خانہ اور امپیریل کلب کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہو گا، کوارٹر فائنل مرحلے میں پہلے پری کوارٹرفائنل کی فاتح ٹیم چوتھے پری کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے، دوسرے کوارٹر فائنل میں آٹھویں پری کوارٹر فائنل میچ کی فاتح ٹیم دوسرے پری کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی، تیسرے کوارٹر فائنل میں چھٹے پری کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم، تیسرے پری کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ساتویں پری کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم پانچویں پری کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی ۔