کابینہ کمیٹی کا اجلاس: وزیراعظم کی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

منگل مئی 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکام کو رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کو ملک میں بجلی کے جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جبکہ اس دوران رمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :