چمن میں لیویز کی کارروائی، کراچی کی رہائشی لڑکی بازیاب، والد گرفتار

منگل 8 مئی 2018 14:10

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کی رہائشی ایک لڑکی کو بازیاب کرکے اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔لڑکی نے الزام لگایا کہ والد اور بڑے بھائی نے پیسوں کے عوض اسے فروخت کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شیلا باغ میں کارروائی کرکے ایک لڑکی کو بازیاب کرایا گیا۔

لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ کراچی کی رہائشی ہے اور والد اور بڑے بھائی نے پیسوں کے عوض اسے 65 سالہ شخص کو فروخت کیا تھا۔لڑکی نے بتایا کہ اس کے والد پہلے اسے کوئٹہ اور پھر شیلا باغ لے کر آئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ْ جس شخص نے لڑکی کو خریدا اٴْس کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :