حضرت محبوب عالم المعروف شاہ جیونہ کروڑیہ کے سالانہ عرس مبارک و میلہ کی تقریبات کل شام شروع ہو ں گی

منگل 8 مئی 2018 14:20

جھنگ/فیصل آباد۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) حضرت محبوب عالم المعروف پیر شاہ جیونہ کروڑیہ کے سالانہ عرس مبارک و میلہ کی تقریبات کل 10مئی بروز جمعرات کی شام دربار حضرت شاہ جیونہ جھنگ میں شروع ہو ں گی جبکہ رسم چراغاں شام 7بجے ادا کی جائے گی جس میں دربار کے سجادہ نشیں مخدوم سید فیصل صالح حیات رسم چراغ ادا کر یں گے اور اس کے بعد میلہ کی باضابطہ تقریبات کا آغاز ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مریدین ، عقیدت مند ، ذائرین عرس و میلہ مبارک کی تقریبات میں شرکت کر تے ہیں اور رسم چراغ کی ادائیگی کے ساتھ ہی میلہ کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو جاتا ہے ۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ، پولیس حکام اور دیگر اداروں کی جانب سے عرس و میلہ کی تقریبات کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ذائرین کو دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی تمام ممکن اقدامات کر لئے گئے ہیں۔