غیر نسلی اور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے مخلوط جانور حاصل کئے جا سکتے ہیں، ماہرین لائیو سٹاک

منگل 8 مئی 2018 14:20

فیصل آباد۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ماہرین لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے کہاہے کہ غیر نسلی اور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے مخلوط جانور حاصل کئے جا سکتے ہیں اس طرح جہاں ملکی بڑے گوشت کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں وہیں اضافی گوشت اور اس سے تیارکردہ دیگر مصنوعات برآمد کرکے قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیاجاسکتاہے ۔

انہوںنے کہاکہ جانوروں کو فربہ کرنا ایک منافع بخش کاروبار کی صورت اختیارکرچکاہے لہٰذا بہتر منصوبہ بندی کر کے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ مویشی پال حضرات معیاری بڑاگوشت حاصل کرنے کیلئے 9 سے 15 ماہ کے کسی بھی نسل کے کٹڑے ، بچھڑے اور معیاری چھوٹا گوشت حاصل کرنے کیلئے 6سی12ماہ کے کسی بھی نسل کے بکرے ، چھترے ، دنبے کو 3 سے 4 ماہ تک ماہرین لائیو سٹاک کی مشاورت سے متوازن خوراک کھلا کر فربہ و گوشت کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ غیر پیداوار ی بیل ، گائے ، بھینس بھی اس کاروبار کیلئے نہایت موزوں ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ مویشی پال حضرات جانوروں ومویشیوں کو مختلف بیماریوں خصوصاً منہ کھر ، گل گھوٹو ، انٹیرو ٹا کسیمیااور پلورونمونیا سے بچانے کیلئے ویٹرنری ہسپتال سے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں ۔

متعلقہ عنوان :