قومی اسمبلی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دے دی

منگل مئی 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دے دی ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2017ء زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ سید نوید قمر نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2017ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :