یروشلم میں سفارت خانے کا افتتاح، ٹرمپ اسرائیل نہیں جائیں گے

منگل 8 مئی 2018 14:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ یروشلم میں ملکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق 14 مئی کو ہونے والی اس تقریب میں ایک امریکی وفد نائب وزیر خارجہ کی سربراہی میں اسرائیل پہنچے گا۔ اس وفد میں امریکی صدر کی بیٹی ایونکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کٴْشنر بھی شامل ہوں گے۔ بین الاقوامی احتجاج کے باوجود گزشتہ روز یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے روڈ سائن نصب کر دیے گئے تھے۔