چینی وزیراعظم آج جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اور جنوبی کوریائی صدر مون جے ان سے ملاقات کریں گے

منگل 8 مئی 2018 14:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) جاپان کے دورے پر موجود چینی وزیراعظم لی کی چیانگ آج بدھ کو جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اور جنوبی کوریائی صدر مون جے ان سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق جاپان پہنطنے پر ان کا استقبال جاپانی بادشاہ اکیہوٹو نے کیا۔

(جاری ہے)

وہ آج بدھ کے روز وہ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اور جنوبی کوریائی صدر مون جے ان سے ملاقات کریں گے۔ ان تین رہنماؤں کی مشترکہ ملاقات کا مرکزی موضوع شمالی کوریا ہوگا۔ رواں برس چین اور جاپان اپنی دوستی کے معاہدے کا 40 سالہ جشن بھی منائیں گے۔ تاہم ماضی کی جنگ کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات ابھی تک مشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :