وینزویلا میں انتخابات کا انعقاد ملتوی کیا جائے، امریکا کا مطالبہ

منگل 8 مئی 2018 14:20

کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) امریکا نے لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں آئندہ صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نائب امریکی صدر مائیک پنس نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو سے یہ مطالبہ واشنگٹن میں ہونے والے امریکی ریاستوں کی تنظیم کے ایک اجلاس کے دوران کیا ہے۔ وینزویلا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 20 مئی کو ہورہا ہے ۔ دریں اثناء امریکا نے وینزویلا اور پاناما کی متعدد کمپنیوں کے خلاف نئی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔