چین کمیونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ کو عمر قید کی سزا

منگل 8 مئی 2018 14:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) چین میں کمیونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ سن شینگ چائے کو کرپشن کے الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق 54 سالہ سن نے اپریل میں اقرار جرم کرتے ہوئے 170 ملین یوآن کی رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا۔ صدر شی جن پنگ کے بدعنوانی کے خلاف آپریشن میں متعدد عہدیداروں اور اہم شخصیات کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ سن نے اس عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :