بھاررتی سپریم کورٹ نے کشمیری بچی کا ریپ اور قتل کیس مشرقی پنجاب منتقل کردیا

کیس کو فیئر ٹرائل کے لیے کٹھوعہ سے پٹھانکوٹ منتقل کر رہے ،عدالت کی انتظامیہ کو سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت

منگل 8 مئی 2018 14:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) بھارتی سپریم کورٹ نے ریپ اور قتل کے الزام میں 8 افراد کے خلاف چلنے والے ٹرائل کو دوسری ریاست میں 8 سالہ بچی کے اہل خانہ کو جان کی دھمکیاں موصول ہونے کی بنا پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس دیپک مسرا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ کا کہنا تھا کہ ٹرائل کو پٹھان کوٹ کی پڑوسی ریاست پنجاب میں اور گواہان کو حفاظت کی یقین دہانی کے لیے ان کیمرہ کرائی جائے گی۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ہم کیس کو فیئر ٹرائل کے لیے کٹھوعہ سے پٹھانکوٹ منتقل کر رہے ہیں۔بچی کے اہلخانہ کے وکیل دپیکا سنگھ راجوت جنہیں بھارتی قانون کے مطابق شناخت نہیں کیا جاسکتا کا کہنا تھا کہ عدالت کی تشویش شفاف اور تیزی سے ٹرائل پر ہے جس کی وجہ سے اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کیس کو لینے کی وجہ سے ذاتی حملے کا خطرہ مول لیا ہے۔