چارگھنٹے سے زیادہ ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی کا ویزہ جاری کرنے کا اعلان

منگل 8 مئی 2018 14:20

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی کا ویزہ دیا جائے گا۔ دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ طویل وقت کے لئے ٹرانزٹ مسافراگر دبئی گھومنا چاہیں تو انہیں مختصر مدت کا ویزہ دیا جائے گا جبکہ کم وقت کے ٹرانزٹ مسافروں کو ایئر پورٹ پر ہی دبئی کے اہم ترین مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر کم وقت کے ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی کے اہم ترین مقامات کے بارے میں معلوم فراہم کرنے کے متعدد ذرائع ہیں جن میں ویڈیوز کے علاوہ جدید ترین ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ 4گھنٹے سے زیادہ ٹرانزٹ مسافروں کو ویزہ دیا جائے گا جبکہ اس سے کم مدت کے ٹرانزٹ مسافروں کو ڈی ایکس بی پلس ٹیکنالوجی کی مدد سے دبئی کے اہم ترین مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :