فاٹا کے نوجوان طالب علموں کا 50 رکنی و فد کل سے فیصل آ باد کا 2 روزہ دورہ کرے گا

منگل 8 مئی 2018 14:30

فیصل آباد۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی دعوت پر فاٹا کے نوجوان طالب علموں کا 50 رکنی وفد کل10 مئی بروز جمعرات سے فیصل آباد کا دو روزہ دورہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وفد کے استقبال کیلئے بھر پور تیاریاں کی جارہی ہیں اور ڈپٹی کمشنر سلمان غنی فاٹا کے نوجوان طالب علموں کے وفد کا خیر مقدم کریں گے جبکہ اس موقع پر دیگر حکام و اہم شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ وفد میں شامل نوجوان طالب علموں کو دورہ کے دوران فیصل آباد کے تاریخی و جغرافیائی پہلوئوں اور انتظامی و ترقیاتی امور سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ وفد کی دلچسپی کیلئے اقبال سٹیڈیم میں ٹی 10 کرکٹ میچ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے جس میں وفد کے ارکان اور مقامی طالب علموں کے مابین میچ ہو گا۔ انہوںنے بتایاکہ ٹیم کے ارکان کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یادگاری شیلڈز اور تحائف بھی پیش کئے جائیں گے ۔