ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام زنانہ و مردانہ لیکچررز کی تربیت کا عمل شروع کر دیا گیا

منگل 8 مئی 2018 14:30

فیصل آباد۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام زنانہ و مردانہ لیکچررز کی تربیت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس میں اعلیٰ حکام و سینئر ماہرین تعلیم لیکچررز کو تدریسی امور کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ آف کالجز فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف سا ئنس فیصل آباد میں لیکچرارز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے جس میں مجموعی طور پر 115 لیکچرارز شرکت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ انسٹرکٹر کے نمائندہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمود احمد نے بھی تربیتی سیشن کا دورہ کیا نیز اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز محمد عالم ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری امداد الله ‘ پروفیسر مزمل ‘ محسن حمید ‘ پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ مسز عابدہ شہباز اور دیگر ریسورس پرسن بھی موجود تھے۔ انہوںنے بتایا کہ ٹریننگ سیشن کے دوران لیکچرارز کو تدریسی امور کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ تربیت حاصل کرنے والے لیکچرارز میں 57 میل اور 58 فی میل ماہرین تعلیم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :