انٹرڈویژنل چک بال چمپیئن شپ پنجاب اے کی ٹیم نے جیت لی

منگل 8 مئی 2018 14:30

فیصل آباد۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) : فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی انٹرڈویژنل چک بال چمپیئن شپ پنجاب اے کی ٹیم نے جیت لی جبکہ پنجاب بی نے دوسری اور اسلام آباد کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ڈسٹرک-ٹ سپورٹس کمیٹی کے ترجمان نے بتایاکہ مذکورہ تین روزہ چمپیئن شپ میں مجموعی طورپر چھ ٹیموں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ فائنل مقابلہ کے موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر ‘ انٹرنیشنل ریفری شہباز رندھاوا ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال ‘ صدر چک بال فیڈریشن رائے حبیب الرحمن بھٹی ‘ سیکرٹری جنرل وومن چک بال ایسوسی ایشن ناصرہ کیفل‘ عمانوئل اسد و دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے ٹیموں کے کھیل کو سراہا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :