موجودہ وزیر اب بھی گینگ وارکے مجرمان کو استعمال کرتے ہیں، فیصل سبزواری

الزام ایم کیو ایم کو دے رہے ہیں واہ صاحب، کیمرے نہ ہوتے تولبرلز نے جھٹ مان لینا تھا، ٹوئیٹرپر پیغام

منگل مئی 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمااور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر اب بھی گینگ وارکے مجرمان کو استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں فیصل سبزواری نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر جلائو گھیرائو، تشدد، امن عامہ کو نقصان پہنچا، کس کس کے نام پرایف آئی آر درج کی گئی کس کوگرفتارکیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ لیاری گینگ وار کے مقامی سرپرستوں میں سے ایک موجود تھے، موجودہ وزیر اب بھی گینگ وارکے مجرمان کو استعمال کرتے ہیں۔۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے اپنے پیغام میں کہا کہ الزام ایم کیو ایم کو دے رہے ہیں واہ صاحب، کیمرے نہ ہوتے تولبرلز نے جھٹ مان لینا تھا۔