پی پی، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کراچی پر حکمرانی کاخواب دیکھ رہی ہیں،علی رضا

پولیس دونوں پارٹیوں کی لڑائی کرنے والے ارکان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے، ان افراد کوگرفتار کیا جائے ، رہنماایم کیوایم پاکستان

منگل 8 مئی 2018 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے کچھ رہنما اشتعال بڑھانے کے لیے آئے تھے ، یہ سمجھتے ہیں کہ کراچی پر قبضہ کرلیں گے،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کراچی پر حکمرانی کاخواب دیکھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے کہاکہ پولیس دونوں پارٹیوں کی لڑائی کرنے والے ارکان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے، ان افراد کوگرفتار کیا جائے علاقے میں کشیدی اور خوف پھیلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا چہرہ کراچی والوں نے دیکھ لیا،آج ان کا اصل چہرہ سامنے آگیا یہ ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں پارٹیوں سے جلسے کے اجازت نامے کا مسئلہ ہی حل نہیں ہورہا،سندھ حکومت سے ایک جلسہ کی اجازت کا معاملہ نہیں سنبھل رہا۔