Live Updates

تحریک انصاف، بحرین چیپٹر کا قیام اور تنظیم سازی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 مئی 2018 14:48

تحریک انصاف، بحرین چیپٹر کا قیام اور تنظیم سازی
منامہ، بحرین (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مئی 2018ء نمائندہ خصوصی، احمد امیر پاشا، منامہ، بحرین) مملکت بحرین، میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی اکثریت، تحریک انصاف پاکستان کے منشور اور اس کی قیادت کو مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ضمانت سمجھتی ہے، ایک عرصے سے بحرین میں تحریک انصاف کے اوور سیز ونگ کے قیام کی ضرورت محسوس.

(جاری ہے)

کی جا رہی تھی،  اس حوالے سے میاں محمد شبیر کی کاوشوں سے اس سمت میں پہلا قدم 3 مئی 2018 بروز جمعرات اٹھایا گیا، ایک مقامی ہوٹل کے وسیع و عریض ہال میں اس ضمن میں ایک یادگار تقریب  کا انعقاد عمل میں لایا گیا،اس تقریب کے انعقاد کا اصل مقصد تحریک انصاف بحرین چیپٹر کا قیام تھا، اس خصوصی حوالے میاں محمد شبیر اور احمد نواز نے شبانہ روز محنت کر کے تحریک انصاف بحرین کے لئے رکنیت سازی کا عمل شروع.

کیا،  میاں شبیر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے اس حوالے سے اپنی. مشکلات کا بھی ذکر کیا لیکن انہوں نے کہا کہ اپنے قائد عمران خان کے نقش قدم پر پر چلتے ہوئے ہم. ہمت نہیں ہارے اور آج اس تحریک انصاف،  بحرین چیپٹر کے قیام کی صورت میں ہم سرخرو ہوئے ہیں جس کے لئے میں سب دوستوں کے تعاون کا شجر گزار ہوں. اس تقریب کے مہمان خصوصی شاعر مشرق اور مصور پاکستان حضرت علامہ اقبال کے پوتے اور تحریک انصاف لاہور کے صدر، ماہر قانون جناب ولید اقبال تھے.

اس موقع پر تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کا روایتی جنون دیکھنے میں آیا،  ہال انصافین سے کھچا کچھ بھرا ہوا تھا،
ملک قاسم اعوان نے تلاوت قرآن پاک کی. اس موقع پر مہمان خصوصی جناب ولید اقبال کے ہمراہ سٹیج پر تحریک انصاف بحرین کے کوارڈینیٹرز توقیر یونس، حنیف ملک محترمہ تبسم ملک، محترمہ عائشہ فضل، تحریک انصاف، لیبر ونگ لاہورکے صدر عبدالمنان قادری، احمد نواز اور تحریک انصاف بحرین کے پہلے کوارڈینیٹر میاں محمد شبیر بھی تشریف رکھتے تھے.

توقیر یونس، حنیف ملک، محترمہ عائشہ فضل اور میاں شبیر نے نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کی مدبرانہ اور دلیرانہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئے پاکستان کو نوشتہ دیوار قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دہ انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہو کر ملک و قوم. کی تقدیر بدل دے گی. جناب ولید اقبال نے عمران خان کو علامہ اقبال.

کا شاہیں اور مرد حریت پسند قرار دیتے ہوئے کلام اقبال سے اس کے ٹھوس دلائل بھی پیش کئے،  انہوں نے مزید کہا کہ اقبال جس راست باز قیادت کا ذکر اپنی شاعری میں کرتے ہیں اس کے تمام اوصاف عمران خان. کی شخصیت میں برادران اتم موجود ہیں،  انہوں نے اس کے حوالے کے طور پر علامہ اقبال کا یہ مشہور زمانہ شعر بھی پڑحا، 
 
نگاہ بلند، سخن دلنواز،  جاں ہر سوز
یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لئے.


 
اپنے خطاب میں جناب ولید اقبال نے مزید کہا کہ،  تحریک انصاف کے منشور کے لئے اوور سیز پاکستانیوں خاص کر بحرین میں مقیم پاکستانیوں کا جذبہ قابل قدر ہے. اس تقریب میں تحریک انصاف پاکستان کے مشن اور عمران خان کے ناقابل شکست جذبہ حب الوطنی کے حوالے سے دو وڈیو کلپ بھی چلائے گئے جسے شرکائے تقریب نے بےحد پسند کیا،  تحریک انصاف بحرین چیپٹر کے قیام. کی خوشی میں جناب ولید اقبال نے کوارڈینیٹرز اور بڑی تعداد میں موجود انصافئین کی موجودگی میں کیک بھی کاٹا،  آخر میں مہمان خصوصی نے ہال میں موجود مہمانوں کے سوالات کے مفصل جوابات دے کر تحریک انصاف کے نئے پاکستان کے تصور کی دلکش انداز میں تشریح کی.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات