رمضا ن المبارک میں عوام کے لیے سستا بازار لگایا جائے گا‘سمیع الله فاروق

منگل 8 مئی 2018 14:50

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے زیر صدارت ایک اہم اجلا س ہوا جس میں رمضان المبارک کے انتظامات اور سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات بارے غور کیا گیا۔اجلاس میں اے سی گلگت، اے سی دنیور، اے سی جگلوٹ، سی ایس او گلگت، اے او ڈسٹرکٹ کونسل گلگت، منیجر یوٹیلیٹی سٹور، مینجر نیٹکو یو ٹیلیٹی سٹور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران رمضان دستر خوان میں ضلع گلگت میں تین مقامات پر غریب عوام کو افطاری دی جائے گی ، اس کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں مریضوں کو فو ڈ پیک فراہم کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ رمضا ن المبارک میں عوام کیلئے سستا بازار لگایا جائے گا جس میں سستی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے ہدایا ت جاری کر تے ہوئے تینوں سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ رمضان سستا بازار کے انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔ اس کے علاوہ ڈی سی آفس گلگت میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم نمبر 05811-922171 جاری کیا گیا جو 24 گھنٹے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے نگرانی میں کھلا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :