پشاور میں جاری انڈر 23گیمز میں کرکٹ کے سوا تمام مقابلے اختتام پذیر
منگل 8 مئی 2018 14:50
(جاری ہے)
صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے یہ مقابلے عبد الولی خان چارسدہ سپورٹس کمپلکس ،ایلمنٹری کالج تخت بائی، پشاور یونیورسٹی اور پشاور بورڈ میں منعقد ہوئے، تین روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں رسہ کشی ایونٹ کے فائنل میں ہزارہ نے پشاور کو شکست دی، سکوائش میں پشاور نے مردان کو فائنل میں زیر کیا ،نیٹ بال میں میدان سوات کے ہاتھ رہا جبکہ مردان دوسرے نمبر پر رہا۔
جوڈو کے فائنل میں مردان نے کوہاٹ کو ، بیڈ منٹن کے فائنل میں مردان نے پشاور کو ، رائونڈر میں مردان نے ہزارہ کو شکست دے کر ان کھیلوں میں اول پوزیشن حاصل کی ، تائیکوانڈواور ووشو میں ہزارہ نے پہلی اور ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن لی ،اسی طرح دیگر کھیلوں بشمول ہینڈ بال ، ہاکی ، اتھلیٹکس ، ٹیبل ٹینس ، والی بال اور لان ٹینس میں پشاور نے اول اور مردان نے دوئم پوزیشن کا تاج اپنے سرسجایا ،بیس بال کے فائنل میں پشاور نے سوات کو شکست دی خواتین کے ان مقابلوںکے اختتام پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ ، ڈپٹی کمشنر ہری پور فیاض علی شاہ ، ڈائریکٹر سپورٹس کے پی کے رشیدہ غزنوی اور ڈائریکٹر سپورٹس ڈویلپمنٹ سلیم رضا نے خواتین کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اول آنے والی ٹیموں کو 50 ہزار اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 30 ہزار روپے کے نقد انعامات کھلاڑیوں میں موقع پر تقسیم کیے گئے ۔مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.