پشاورکے ویٹ لفٹنگ میں سونے کے چھ تمغے،64 پوائنٹس حاصل کر کے ٹائٹل جیت لیا

منگل 8 مئی 2018 14:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پشاور نے ویٹ لفٹنگ میں سونے کے چھ تمغوں کے ساتھ 64 پوائنٹس حاصل کر کے انڈر 23 ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، مردان ایک سونے دوچاندی اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ 44 پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے اور مالاکنڈ ایک سونے تین چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ 34 پوائنٹس حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہا ۔

پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ویٹ لفٹنگ ہال میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں کی 56کلو گرام کیٹگری میں مالاکنڈ کے بلال احمد نے سونے، مردان کے عزت جلال نے چاندی اور ہزارہ کے بہرام خان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ 62کلوگرام میں پشاور کے نعمان گل نے سونے ، ہزارہ کے ہاشم خان نے چاندی اور مردان کے شہاب خان نے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

69کلوگرام میں میدان پشاور کے آشان کے ہاتھ رہا، کوہاٹ کے قاسم دوسرے اور مردان کے ذوالفقار تیسرے نمبر پر رہے جبکہ 67کلوگرام کے مقابلوں میں پشاور کے شہروز خان نے پہلی، مالاکنڈ کے اختر زیب اور ثاقب نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح 85 کلوگرام میں پشاور کے حارث خان اپنی ٹیم کے لیے سونے، کوہاٹ کے ذیشان چاندی اور مردان کے اختر زیب کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

94کلوگرام میں مردان کے جنید نے اپنی ٹیم کے لیے سونے کا واحد تمغہ جیتا جبکہ مالاکنڈ کے اظہارالحق اور ڈیرہ اسماعیل خان کے شہیر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ 105کلوگرام میں پشاور کے عبدالھادی اول، مالاکنڈ کے اظہر خان دوئم اور مردان کے احمد علی سوئم قرار پائے۔ 105کلوگرام سے ز ائد کی ویٹ کیٹگری میں پشاور کے دانش نے سونے، مردان کے عاقب خان نے چاندی اور مالاکنڈ کے مہران نے کانسی کے تمغے جیتے۔ ان مقابلوں کے اختتام پر ڈی جی کے پی کے سپورٹس بورڈ جنید خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :