مارشل آرٹس مقابلوں میں پشاور نے 5 سونے اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

منگل 8 مئی 2018 14:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پشاور میں جاری انڈر 23گیمز میں پہلی دفعہ شامل کیے جانے والے موئی تھائی (مارشل آرٹس)مقابلوں میں پشاور نے 5 سونے اور ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، مردان نے ایک سونے دو چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری اور بنوں نے دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

حیات آباد سپورٹس کمپلکس کے باکسنگ ہال میں منعقدہ ان مقابلوں کی منفی 40کلوگرام کیٹگری میں پشاور کے محمد عثمان غنی نے پہلی، بنوں کے سلیمان نے دوسری اور مردان کے جواد خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ منفی 54کلوگرام کی کیٹگری میں پشاور کے زین العابدین پہلے ، بنوں کے جبران دوسرے اور مردان کے احتشام تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

مائنس 64کلو گرام کیٹگری میں پشاور کے امین اللہ نے اول، سوات کے عبداللہ نے دوئم اور مردان کے ولید اور ہزارہ کے منیر نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔

مائنس 70کلوگرام کیٹگری میں بھی میدان پشاور کے بصیر شباب کے ہاتھ رہا، مردان کے عیسیٰ خان دوسرے اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مامون اور ہزارہ کے زکریا تیسرے نمبر پر رہے۔ مائنس 81 کلوگرام میں مردان کے رحیم داد نے اپنی ٹیم کے لیے سونے کا تمغہ جیتا، انہوں نے فائنل میں پشاور کے شاہزیب کو شکست دی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے جنید قریشی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ان مقابلوں کی اوپن ویٹ کیٹگری کے فائنل میں پشاور کے ایاز خان نے مردان کے ایس ابراہیم کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہزارہ کے شفیع اللہ حکمت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوںکے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :