فل باڈی کنٹکٹ کراٹے کے مقابلے،پشاور کی 8 سونے،ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ کامیابی

منگل مئی 14:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پشاور نے انڈر 23 انٹر ریجنل کے پی کے گیمز میں پہلی دفعہ شامل ہونے والی فل باڈی کنٹکٹ کراٹے مقابلوں میں 8 سونے اور ایک چاندی کے تمغوں کے ساتھ چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، مردان نے ایک سونے ،چار چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری اور ہزارہ نے تین چاندی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ان مقابلوں کی 45کلوگرام کیٹگری میں پشاور کے شمس العارفین نے پہلی، مردان کے عادل نے دوسری اور ہزارہ کے عمر علی شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 50کلوگرام میں پشاور کے محمد زبیر پہلے، سوات کے ناصر خان دوسرے اور مردان کے عاطف خان تیسرے نمبر رہے۔ 60کلوگرام کے مقابلوں میں پشاور کے محمد یوسف اول ، ہزارہ کے شہباز اسماعیل دوئم اور ڈیرہ اسماعیل خان کے شفیع اللہ سوئم قرار پائے۔

(جاری ہے)

70کلو گرام کے مقابلوں میں پشاور کے تیمور نے پہلی، مردان کے منصور نے دوسری اور سوا ت کے شاہد انور اور ہزارہ کے کاشف اسلام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 80کلوگرام کیٹگری میں میدان مردان کے شہزاد کے ہاتھ رہا جس نے فائنل میں پشاور کے حمزہ خان کو زیر کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا، بنوں کے عمل شاہ اور سوات کے عزیز خان کے حصے میں کانسی کے تمغے آئے۔

ان مقابلوں کے اوپن ویٹ کیٹگری میں پشاور کے سیف اللہ پہلے، ہزارہ کے عزیز خان دوسرے اور سوات کے معاذالرحمن اورڈیر ہ اسماعیل خان کے سعد فاروق تیسرے نمبر پر رہے۔ انفرادی کاتا میں پشاور کے شمس العارفین نے پہلی، مردان کے محمد سلیمان نے دوسری اور ہزارہ کے کاشف اسلام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گروپ کاتا میں پشاور کے شمس ، حمزہ اور سیف اللہ نے سونے، ہزارہ کے عزیر ،اسامہ اور شہباز نے چاندی اور مردان کے سلیمان ، شہزاد اور منصور نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ان مقابلوں میں ٹیم کموتھے ایونٹ میں پشاور کے شمس ، ایم زبیر اور یوسف پہلے، مردان کے سلیمان ، شہزاد اور منصور دوسرے اور ہزارہ کے عزیر ، اسامہ اور شہباز تیسرے نمبر پر رہے۔ مقابلوں کے اختتام پر ڈی جی سپورٹس کے پی کے جنید خان اور ڈایریکٹر آپریشن سپورٹس سید ثقلین شاہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :