انڈر 23گیمزوالی بال مقابلوں میں بنوں نے مالاکنڈ کو شکست دے دی

منگل 8 مئی 2018 14:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پشاور میں جاری انڈر 23گیمز کے والی بال مقابلوں میں بنوں نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے مالاکنڈ کو 3-1 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ پشاور قیوم سٹیڈیم کے پی ایس بی ہال میں منعقدہ ان مقابلوں کے فائنل میں بنوں اور سوات کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں جنہوں نے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پشاور نے فائنل کی پہلی گیم میں 25-22 کے سکور سے کامیابی حاصل کی لیکن دوسری گیم میں سوات کے کھلاڑیوں نے کھیل میں واپس آتے ہوئے 25-22کے سکور سے ہی یہ مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا، تیسری گیم میں بنوں نے 25-20اور چوتھی گیم میں 25-23کے معمولی فرق سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتح سمیٹی۔ بنوں کی جانب سے مراد خان ، عادل بادشاہ اور ندیم نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سوات کی جانب سے اصغر علی ، عبدالحق اور عبید کا کھیل نمایاں رہا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سیمی فائنل مقابلوں میں بنوں نے مردان کو اور سوات نے پشاور کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ والی بال کے فائنل کے موقع پر ڈی جی سپورٹس کے پی کے جنید خان اور ڈایریکٹر آپریشن سپورٹس سید ثقلین شاہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اول آنے والی ٹیم کو 50 ہزار اور رنر اپ ٹیم کو 30 ہزار روپے کے نقد انعامات دیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :