ٹیبل ٹینس کے فائنل میچ میں سوا ت کی پشاور کو 3-1 سے شکست

منگل مئی 14:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سوا ت نے پشاور میں منعقدہ انڈر 23گیمز کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں دفاعی چیمپئن پشاور کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ٹیبل ٹینس ہال میں کھیلے جانوالے اس فائنل میچ میں سوات نے پشاور کو 3-1 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں سوات کے شاہ خان نے پشاور کے شایان خان کو 3-1کے مارجن سے زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں سوات کے باسط علی نے پشاور کے اویس کو 3-0 سے شکست دی تیسرے میچ میں میدان پشاور کے زبیر خواجہ کے ہاتھ رہا جس نے سوات کے ارباز خان کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2کے سکور سے مات دی۔

مقابلوں کے ریورس سنگل میں سوات کے باسط علی نے پشاور شایان کو باآسانی 3-0 سے ہرا کر اپنی ٹیم کو انٹر ریجنل کا چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان مقابلوں کے اختتام پرڈ ی جی سپورٹس کے پی کے جنید خان اور ڈایریکٹر آپریشن سپورٹس سید ثقلین شاہ اور ایشیئن سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امجد عزیز ملک نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اول آنے والی ٹیم کو 50 ہزار اور رنر اپ ٹیم کو 30 ہزار روپے کے نقد انعامات دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :