جی ای رینیو ایبل انرجی اور آرٹسٹک ملائنرز نے گھارو- کیٹی بندر ونڈ کوریڈور میں ونڈ فارم کا آغاز کردیا

منگل 8 مئی 2018 14:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) جی ای رینیو ایبل انرجی اور آرٹسٹک ملائنرز نے جھمپیر، سندھ کے گھارو- کیٹی بندر ونڈ کوریڈور میںباضابطہ طور پر’’آرٹسٹک انرجی(پرائیویٹ) لمیٹڈ ‘‘ ونڈ فارم کا آغاز کردیا ہے،یہ منصوبہ پاکستان کے ویژن2025 کے مقاصد کے مطابق اس کی قابل تجدید توانائی کی پیداوار بڑھانے میں مدد دے گا۔

اس مقصد کے لئے جی ای نے انجنیئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن(ای پی سی) کنٹریکٹر، پاور چائنا کو سمجھوتے کے حصے کے طور پر دس سالہ آپریشنز اور مینٹی نینس سروسز کے علاوہ عمل درآمد کے لیے 29 ، 1.7-103 ونڈ ٹربائنز فراہم کئے ۔یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ اور نیشنل رینیو ایبل انرجی لیبارٹری کا اندازہ ہے کہ پاکستان میں 132 گیگا واٹس پن بجلی کی استعداد ہے۔

(جاری ہے)

پن بجلی کی پیداوار،بجلی کی دیسی ذرائع سے پیداوار ، حکومت پاکستان کے ویژن2025 کے تحت 50 فیصد تک کرنے کے مقصد کے حصول میں بھی مدد کرتی ہے۔جی ای رینیو ایبل انرجی مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور ترکی کے جنرل مینجر،ڈاکٹر منار المنیف نے کہا کہ’’جھمپیر میں گھارو۔ کیٹی بندر ونڈ کوریڈور پن بجلی کی پیداوار اور ملازمت کے مواقع کے لیے تیزی سے مرکز بن رہا ہے۔

بڑی مقدار میں موجود ہوا کی سپلائی کے ساتھ ،جس میں 100 گیگا واٹس سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ۔جی ای پاکستان میں قابل تجدید توانائی کو مسلسل وسعت دے رہی ہے،کیونکہ یہ دیسی ذریعہ ،بجلی کے متبادل اور پائیدار وسائل فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ہم نے لاکھوں عوام کو بجلی کے مسلسل اور قابل بھروسہ بہائوکو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کی ترقی کو آگے بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے‘‘ ۔

جی ای کا اعلیٰ کارکردگی کا ھامل ونڈ ٹربائن،1.7-103 ،اس کے پہلے ٹربائن کے مقابلے میں blade swept aera میں اضافے اور91m حب ہائیٹ کے ساتھ بجلی کی سالانہ پیداوار(اے ای پی)کو 30 فیصد تک بڑھاتا ہے،جو ایفی شینسی کی مطلوبہ سطحوں کو برقرار رکھتے ہوئے ونڈ ڈویلپرز اور آپریٹرز کے لیے زیادہ بجلی کی پیداوار منصوبے کی بہتر معیشت کا موقع پیدا کرتا ہے۔ جی ای، ضلع ٹھٹھ کے جھمپیر کوریڈور میں پن بجلی گھروں کی ترقی کے لیے جدید ونڈ ٹربائن فراہم کر رہی ہے۔

،جس سے نیشنل گرڈ میں مزید بجلی شامل ہو رہی ہے۔یہ نیا ونڈ فارم پن بجلی کے استعمال میں پاکستان کی بھرپور صلاحیت کو بھی جاگر کرتا ہے ۔آرٹسٹک ملائنرز کے چیئرمین،یعقوب احمد نے کہا کہ" پاکستان میں صاف ستھری اور کم لاگت والی بجلی کا زبردست امکان ہے۔ہمیں اس اہم ونڈ پاور پراجیکٹ کے قیام میں جی ای کے ساتھ مل کر کام کرنے پر فخر ہے۔اس پراجیکٹ پر کسی خامی کے بغیر عمل درآمد کیا گیا ہے اور سمجھوتے پر دستخط ہونے کے بعد 15 ماہ کے اندر سی او ڈی حاصل کرلیا گیا جو شیڈول سے تین ماہ پہلے ہے۔

آرٹسٹک انرجی پر ونڈ ٹربائنز کی حب ہائیٹ91m ہے، جو اسے پیداوار کے حوالے سے ملک کا موثر ترین ونڈ فارم بناتی ہے۔یہ پراجیکٹ اب نیشنل گرد کو بجلی فراہم کر رہا ہے،جس سے ملک میں بجلی کی فوری ضرورت پوری ہو رہی ہے ۔جی ای رینیو ایبل انرجی ،دنیا کی ممتاز ونڈ ٹربائن سپلائرز ہے۔پوری دنیا میں اس کی30,000 سے زیادہ ونڈ ٹربائنز کام کر رہے ہیں۔جی ای کی توجہ کا محور،ایسی ٹیکنالوجیز کے ساتھ جو ملک کی ایک تہائی بجلی پیدا کرتی ہیں،پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی ہے۔

جی ای پاکستان، ایران اور افغانستان کے پریذیڈنٹ اور سی ای او،صارم شیخ نے کہا کہ ’’ایک پائیدار اور با کفایت انرجی سسٹم فراہم کرنے اور ملک کی بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے اب پن بجلی پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے ۔آگے شدید مانگ کے سیزن میں ،گرڈ میں50 میگا واٹ بجلی کا اضافہ پاکستان کے لوگوں کے لیے سُکھ کا سانس ہو گا۔ہمیں آرٹسٹک ملائنرز کے ساتھ تعاون پر فخر ہے ‘‘۔50 میگاواٹ کا یہ پراجیکٹ پاکستان میں چھٹا پراجیکٹ ہے جس میں جی ای کے جدید ونڈ ٹربائن استعمال کئے گئے ہیں۔