سرگودہا، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مراکز کا دورہ

منگل 8 مئی 2018 14:50

سرگودھا۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر ا ہتمام امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری تعلیمی بورڈ اور گورنمنٹ گرلز کالج فاروق کالونی کی پرنسپل ڈاکٹر کوثر ریئس بھی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز جامع ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فاروق کالونی میں قائم امتحانی مراکز کادورہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر امتحان کے انعقاد کے سلسلہ میں سیکنڈری بورڈ کے انتظامات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے زوردیا کہ امتحانی نظام کو شفاف اور بوٹی مافیا سے پاک ہونا چاہیے تاکہ محنتی او رہونہار بچوں کو ان کی محنت کاصلہ ملے او رکسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :