انجمن بہبودِ مریضاں تحصیل سرگودھا کے اجلاس کا انعقاد

منگل مئی 14:50

سرگودھا۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) انجمن بہبودِ مریضاں (رجسٹرڈ) تحصیل سرگودھا کا اجلاس زیر صدارت شمشاد علی مرزا منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت جاوید اقبال نے حاصل کی۔ تمام ممران نے محمد شبیر مرزا نائب صدر انجمن اور حامد منصور ناگرہ سینئر نائب صدر کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی۔ فنانس سیکرٹری ساجد حسین جسکانی نے پچھلے ماہ کی کارروائی اجلاس اور آمدن و اخراجات کی تفصیل بتائی اور تمام ممران نے اتفاق رائے سے اس کی منظوری دی۔

صدر انجمن شمشاد علی مرزا نے بتایا کہ پچھلے ماہ جمیلہ میموریل ہسپتال میں سات سو سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کرکے انکو انجمن کی جانب سے مفت ادویات فراہم کیں۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ اس ماہ رمضان المبارک سے پہلے سالانہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ فری میڈیکل کیمپ کیلئے مالی تعاون اور ادویات بطور عطیہ دیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کیلئے دس ہزار روپے کا عطیہ دینے پر مختار احمد وہرہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ پندرہ ہزار روپے انجمن کی ممبر شد کی مد میں اکٹھے کئے گئے۔ فری میڈیکل کیمپ کی تیاری کیلئے شماد علی مرزا کی زیر نگرانی ایک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں حامد منصور ناگرہ‘ شمسہ عباسی اور ساجد حسین جسکانی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :