الیکشن میں کامیابی کے بعد نیا نظام ضرور لائیں گے ،ْنواز شریف

مسلم لیگ (ن )کو ہر طرف سے نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ملک کیلئے ٹھیک نہیں ،ْسابق وزیر اعظم

منگل مئی 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ،ْ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کو ہر طرف سے نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ملک کیلئے ٹھیک نہیں ،ْ 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد نیا نظام ضرور لائینگے۔۔پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال پر گولیوں سے وار گھناؤنی سازش ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اس ملک میں احتساب صرف سیاست دانوں کا ہوتا ہے۔مشاورتی اجلاس میں خواجہ آصف، سعد رفیق،، پرویز رشید،، مشاہد حسین،، عرفان صدیقی،، جاوید لطیف، زاہد حامد، بیرسٹر طفراللہ شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام رہنمائوں نے احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا۔ پارٹی رہنمائوں پر ہونے والے حملوں اور آئندہ کی انتخابی مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خواجہ آصف کی نااہلی کیس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔