چینی کمپنی علی بابا نے دراز ڈاٹ پی کے خرید لی

علی بابا کو فروخت کیے جانے کے بعد بھی دراز گروپ اسی نام سے اپنا آپریشن جاری رکھے گا

منگل 8 مئی 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ دراز ڈاٹ پی کو چین کے علی بابا گروپ نے خرید لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق راکٹ انٹرنیٹ کمپنی نے اپنی جنوبی ایشیاء کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ دراز گروپ علی بابا گروپ کو فروخت کردیا ہے۔

(جاری ہے)

راکٹ انٹرنیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) الیور سیم ور نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دراز کو علی بابا گروپ کو فروخت کرنیکا مقصد ایک نیا تجربہ کرنا ہے تاکہ مارکیٹ میں کمپنی سب سے آگے نکل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام پوری دارز ٹیم کے لیے کامیاب ثابت ہوگا۔علی بابا کو فروخت کیے جانے کے بعد بھی دراز گروپ اسی نام سے اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ ای کامرس ویب سائٹ 'دراز ڈاٹ پی کی' 2012 میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار میں متعارف ہوئی تھی۔