انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران فاروق قتل کیس کے اہم گواہ کیپٹن شعیب کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار

بانی ایم کیو ایم کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی کاروائی شروع کردی گئی

منگل 8 مئی 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے اہم گواہ کیپٹن شعیب کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا جبکہ بانی ایم کیو ایم کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی کاروائی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ورز ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوا تو دو گواہوں کو طلب کیا گیا ایف آئی اے اہلکار عبدالمنان پیش ہوا جبکہ ملزمان کا اقبالی بیان قلمبند کرنے والا مجسٹریٹ کیپٹن ریٹائرڈ شعیب پیش نہ ہوا۔

فاضل جج نے برہم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی کیس پر نظریں لگی ہیں، گواہ نے عدم حاضری کی وجہ بتانے کی بھی زحمت نہیں کی، ہائی پروفائل کیس کے گواہ کا یہ رویہ قابل برداشت نہیں۔ایف آئی اے کے کائونٹر ٹیررازم ونگ نے نادرا اور پاسپورٹ حکام کو بانی متحدہ کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیلئے باقاعدہ خط لکھ دیا ،ْ کیس کی مزید سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی گئی۔