لکی مروت کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

منگل مئی 15:00

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) لکی مروت کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں گڑابن پل کے قریب چلتی گاڑی پر دوسری گاڑی سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق بنوں کے علاقے سوکڑی جبار سے ہے۔