Live Updates

حالات کافی خراب ہیں ،ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے‘شیخ رشید

تحمل کیساتھ الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے، اگر کوئی حادثہ ہوگیا تو الیکشن کیلئے مسائل پیدا ہوں گے جاتی امراء کے دروازے پانچ سال تک کارکنوں کیلئے بند رہے،اب جلسے (ن) لیگ کا حق ہے‘میڈیا سے گفتگو

منگل 8 مئی 2018 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات کافی خراب ہیں اور ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے،تحمل کیساتھ الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے، اگر کوئی حادثہ ہوگیا تو الیکشن کیلئے مسائل پیدا ہوں گے،جاتی امراء کے دروازے پانچ سال تک کارکنوں کیلئے بند رہے،اب جلسے (ن) لیگ کا حق ہے۔

(جاری ہے)

لاہورایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہمیں شومارنے کا شوق ہے اب اسحاق ڈار ڈالرمیں لیے گئے قرضے سامنے آکر بھگتیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کراچی واقعہ اور احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چھوٹا بڑا حادثہ ہوگیا تو پھر الیکشن تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔صحافی کے سوال پر جاتے جاتے تحریک انصاف پر تنقید بھی کر ڈالی کہ جلسے کے بعد انہیں گریٹر اقبال پارک کی صفائی بھی کرنی چاہیے تھی۔شیخ رشیداحمد نے کہا کہ پاکستان کے حالات کافی خراب ہیں قرضوں کی ادائیگی کیلئے رقم نہیں ہے جس کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات